Live Updates

رمضان پیکیج کے تحت صوبے کے مستحق خاندانوں میں امدادی چیکس کی تقسیم بلا تعطل جاری ہے، وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو

بدھ 27 مارچ 2024 23:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ رمضان پیکیج کے تحت صوبے کے مستحق خاندانوں میں امدادی چیکس کی تقسیم بلا تعطل جاری ہے رمضان پیکیج کے تحت ،ْاب تک 4 لاکھ 38 ہزار547 خاندانوں کو فی خاندان کے حساب سے 10 ہزار روپے کیامدادی چیکس تقسیم کردیئے گئے ہیں، اب تک 4 ارب 38 کروڑ 54 لاکھ روپے 70 ہزار کے مالیت کے چیک دس ہزار روپے کے حساب سے مستحق خاندانوں میں تقسیم کئے جاچکے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں رمضان پیکیج کے حوالے سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کیا،ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا کہ رمضان پیکج کے تحت احساس پروگرام کے ذریعے صوبے کے مجموعی طورپر 7 لاکھ 77 ہزار 419 مستحق خاندانوں کو امدادی چیکس فراہم کئے جائیں گے، انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کی فلاح وبہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت صرف دعوئوں اور فوٹو سیشن پر نہیں بلکہ حقیقی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے،وزیر خوراک نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی کا وژن حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کرنا ہے، صوبے کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس لئے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، فلاحی ریاست بانی پی ٹی آئی عمران خان کا خواب ہے صوبائی حکومت فلاحی حکومت کا خواب شرمندہ تعبیر کرے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات