ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کی کارروائی ،حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

بدھ 27 مارچ 2024 23:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کی کاروائی میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد ہوئے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام کے مطابق پشاور کے علاقے زنگلی اور اشرف روڈ سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کیا گیا ۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزار روپے برآمدہوئے ہیں ۔ملزمان سے ہنڈی حوالہ اور غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا ہے ۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

متعلقہ عنوان :