سی پی او ملتان صادق علی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

بدھ 27 مارچ 2024 23:19

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) سی پی او ملتان صادق علی کی جانب سے بدھ کے روز ان کے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں آئے شہریوں نے سی پی او ملتان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

سی پی او نے تمام شہریوں کے مسائل سنے اور میرٹ پر حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔سی پی او نے کھلی کچہری میں آئے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :