مکوانہ، خاتون سے چھیڑ خانی کرنا مہنگا پڑ گئی، ایک شخص کو تیل چھڑک کر آگ لگادی گئی

بدھ 27 مارچ 2024 23:24

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) فیصل آباد / خاتون سے چھیڑ خانی کرنا مہنگا پڑ گیا مدینہ ٹاؤن محلہ رسول پارک میں بیڈ شیٹ فروحت کرنے کے بہانے خاتون سے چھیڑ خانی مہنگی پر گئی سائیکل سوار شخص کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی سائیکل سوار شخص آگ لگنے سے جھلس گیا ۔

(جاری ہے)

زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر کاروائی شروع کر دی۔خاتون عاصمہ بی بی نے شوکت نامی شخص کو تیل چھڑک کر اگ لگائی واقعہ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ رسول پارک گلی نمبر 14 میں پیش آیا ۔

متعلقہ عنوان :