تفصیلی خبر ھ* برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی کی چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ سے ملاقات ًدوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔

بدھ 27 مارچ 2024 19:50

ٌکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی نے چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ سے سندھ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی، ملاقات میں پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے برطانوی ڈپٹی ہائے کمشنر کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ انفراسٹرکچر ، پانی کی فراہمی، سیوریج اور گورننس کی بہتری پر کام کر رہے ہیں۔

انہونے مزید کہا کہ سندھ حکومت کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی کو نظر میں رکھتے ہوئے پانی کی فراہمی، سیوریج اور روڈ انفراسٹرکچر کی بحالی پر کام کر رہی ہے۔ سید آصف حیدر شاہ نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں 1 فیصد سے بھی کم حصہ فیصد حصہ ڈالتا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان سر فہرست ہے، 2022 کے سیلاب سے پاکستان کو 32 بلین ڈالر کا نقصان ہوا تھا اور آئندہ بھی ماحولیات خطرات لاحق ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے دریائے سندھ بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے بتایا کہ وفاقی سطح پر Living Indus منصوبا شروع کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ ماحولیاتی ماہرین، تمام اسٹیک ہولڈرز اور صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد تیار کیا گیا ہے اور چاہتے ہیں برطانوی حکومت ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں ٹیکنیکل معاونت فراہم کرے۔ سید آصف حیدر شاہ نے مزید کہا کہ برطانوی سرمایاکاروں کے لئے سندھ میں انرجی، انوائرنمنٹ، زراعت کے شعبوں میں کئے مواقع ہیں۔ برطانوی ڈپٹی ہائے کمشنر سارہ مونی نے لِونگ انڈس منصوبے میں تعاون کرنے پر دلچسپی کا اظہار کیا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے برطانوی ڈپٹی ہائے کمشنر کو ثقافتی تحائف پیش کیے۔