_نواز شریف اس رمضان میں عمرے کیلئے نہیں جائیں گے

mسابق وزیراعظم 2 اپریل کو سینیٹ انتخاب میں ووٹ ڈالیں گے

بدھ 27 مارچ 2024 19:50

۱ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اس برس رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے کی اپنی روایت سے انحراف کرتے ہوئے سعودی عرب نہیں جائیں گے اور2 اپریل کو سینیٹ انتخاب میں ووٹ ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

معتبر ذرائع کے مطابق نواز شریف فی الحال لندن بھی نہیں جا رہے اور اپنے ڈاکٹرز سے رابطے میں ہیں جو ان کی صحت کی صورتحال کے حوالے سے مطمئن ہیں۔معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز لیگ کے سربراہ نے بتایا ہے کہ ان کے سعودی عرب اور وہاں سیلندن جانے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔نواز شریف کا مزید کہنا تھا وہ پاکستانی ہیں اور انہوں نے جلاوطنی معطل کرکے اپنے اہل وطن کے ساتھ وطن میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔