yجیکب آباد، بلدیاتی نمائندے عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام

|ہر ماہ 2کروڑ 20لاکھ خرچ کرنے کے باوجود عوام کو ٹکے کا فائدہ نہ ہوا ،بلدیاتی اداروںمیں ملازمین کی فوج بھرتی ،رکارڈ تک کمپیوٹرائز ڈ نہ ہوا ،بجٹ صرف کاغذوں میں خرچ ،دیہی علاقوں کی حالت مزید بدتر

بدھ 27 مارچ 2024 19:50

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) جیکب آباد کے بلدیاتی نمائندے عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ،ہر ماہ 2کروڑ 20لاکھ خرچ کرنے کے باوجود عوام کو ٹکے کا فائدہ نہ ہوا ،بلدیاتی اداروںمیں ملازمین کی فوج بھرتی ،رکارڈ تک کمپیوٹرائز ڈ نہ ہوا ،بجٹ صرف کاغذوں میں خرچ ،دیہی علاقوں کی حالت مزید بدتر تفصیلات کے مطابق جیکب آبا د ضلع کے بلدیاتی نمائندے عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہیں،جیکب آباد ضلع کی 44یونین کونسل کے چیئرمینوں کو ہر ماہ 2کروڑ 20لاکھ فنڈجاری کیا جاتا ہے لیکن اسکے باوجود بلدیاتی نمائندے عوام کو ٹکے کا فائدہ نہیں دے سکے ہیںاور علاقے کے لوگو ںبنیادی سہولیات سے تاحال محروم ہیںہر ماہ ملنے والے لاکھوں روپے صرف کاغذوں میں خرچ کئے جا رہے ہیںعوام کی بھلائی کے لئے کوئی کام نہیں کیا گیا ،بلدیاتی اداروں میں ملازمین کی فوج بھرتی کی گئی ہے لیکن رکارڈ اس جدید دور میں بھی کمپیوٹرائز ڈنہیں کیا جاسکا ہے ،بلدیاتی نمائندوں کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی سے دیہی علاقوں کی حالت بدتر ہوتی جا رہی ہے جس کی بہتری کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ملنے والی معلومات کے مطابق جیکب آبا د کی 44یونین کونسلز کو 9ماہ کے دوران 19کروڑ80لاکھ جاری کئے گئے ۔