ٓریسکیو 1122 کے ٹریننگ کیلئے بھیجے گئے نوجوانوں کو لاہور کی اکیڈمی میں موت کے گھاٹ اتار دیا

بدھ 27 مارچ 2024 19:50

ؒدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) ریسکیو 1122 کے ٹریننگ کیلئے بھیجے گئے نوجوانوں کو لاہور کی اکیڈمی میں موت کے گھاٹ اتارا جارہا ہے۔ اعلی حکام نوٹس لیں۔ تفصیلات کے مطابق دکی اور دیگر اضلاع سے پی پی ایچ ائی کے ریسکیو 1122 کے خالی پوسٹوں پر تعینات ہونیوالے نوجوانوں کو لاہور ٹوکر بیگ کے مقام پر ایک اکیڈمی میں ٹریننگ کیلئے بھیجا گیا ہے جہاں پر نوجوانوں کیساتھ ناروا سلوک اور مضر صحت کھانا کھلایا جارہا ہے یہاں تک کہ پینے کیلئے صاف پانی تک میسر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انتہائی گندا پانی اور مضر صحت کھانا دیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ایک بارکھان کا نوجوان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا اور اب پھر دکی سے تعلق رکھنے والا نوجوان عبدالروف موت اور زندگی کے کشمکش میں ہے۔ پی پی ایچ ائی بلوچستان کے اعلی حکام اور 1122 کے منتظمین سے اپیل کرتے ہیں کہ غریب نوجوانوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر اسطرح تکلیف دہ موت دینا کہاں کا انصاف ہے۔ خدارا اکیڈمی کے حالات کا نوٹس لیں اور نوجوانوں کی زندگیاں بچائیں۔

متعلقہ عنوان :