ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات سندھ محمد سلیم خان کی زیر صدارت سوشل میڈیا کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

بدھ 27 مارچ 2024 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات سندھ محمد سلیم خان کی زیر صدارت سوشل میڈیا کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں رکن صوبائی اسمبلی سمیتا سید ، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاونٹس محمد یوسف کابورو ، ڈائریکٹر سوشل میڈیا فیصل فاروقی اور دیگر نے شرکت کی۔بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات سندھ محمد سلیم خان نے کہا کہ سوشل میڈیا معلومات تک رسائی و ترسیل کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے سافٹ ویئر کو موثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔ انہو ں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سافٹ ویئر کے بارے میں محکمہ اطلاعات کے افسران کو تربیت فراہم کی جائے ۔انہو ں نے مزید کہاکہ میڈیا مینجمنٹ کے شعبہ میں تبدیلیوں سے باخبر رہنے کے لیے افسران کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ضروری ہے۔ سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کے ضمن میں ڈائریکٹوریٹ کے تمام ملازمین کی حاضری ضروری ہے۔