ایبٹ آباد،رجوعیہ پولیس کا سرچ آپریشن،غیر قانونی اسلحہ برآمد،مقدمات درج

بدھ 27 مارچ 2024 20:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ایبٹ آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایت پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایس ایچ او تھانہ رجوعیہ تنویر خان نے ایس پی حویلیاں امجد حسین کی زیر نگرانی لیڈیز پولیس اور دیگر پولیس نفری کے ہمراہ علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا،دوران سرچ آپریشن 30 سے زائد گھروں کی چیکنگ کی گئی اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائی کے دوران 01 کلاشنکوف،02 رائفل،01 بندوق،02 پستول اور مختلف بور کے 36 کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے جبکہ کرایہ داری ایکٹ کے تحت 02 مقدمات درج ہوئے۔