تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے صوبے میں تعلیمی ریفارمز لائیں گے،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا سیمینار سے خطاب

بدھ 27 مارچ 2024 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے صوبے میں تعلیمی ریفارمز لائیں گے،نوجوانوں کی مدد سے ملک کو کو دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا کریں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں پاکستان میں جدید تعلیمی نصاب پر خصوصی سیمینار مث بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی قسمت کے فیصلے بند کمروں میں بیٹھ کر نہیں ہو سکتے لہذا تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تعلیمی ریفارمز لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو روبوٹکس، پائیتھون سمیت آئی ٹی کی تمام جدید مہارات سکھائی جائیں گی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ یو ایم ٹی آ کر خوشی محسوس ہوئی کہ ملک کا مستقبل شاندار تعلیمی ماحول میں تیار ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

نوجوان واحد امید اور تبدیلی کا پیش خیمہ ہیں۔ نوجوانوں کی مدد سے ملک کو دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا کریں گے۔رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ پنجاب کو تعلیم کی رینکنگ میں نمبر ون پر لانے اور ایکسپورٹ کے شعبہ میں بھی ملک کو ترجیحی ملک بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اچھی پالیسی کسی بھی جماعت کی ہو، اسے اپنانے میں کوئی عار نہیں۔ ہم ایسا نصاب لائیں گے جو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوگا۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کون صحیح کون غلط کی بحث سے نکل کر ملک کی بہتری کیلئے کام کرنے کا اب وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے تعلیم کی فراہمی کے لیے اپنا شاندار کردار ادا کر رہے ہیں -رانا سکندر نے کہا کہ حکومت پنجاب اعلی تعلیم کیلئے نوجوانوں کو 500 سکالرشپس دے گی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ صوبے کی تعلیمی اداروں میں سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے سرپرائز دوروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

تا کہ بنیادی سہولیات کی فوری دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کی بہتری اور طلبہ کو مناسب سہولیات کی فراہمی کیلئے تما وسائل بروئے کا لائے جائیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ آئندہ 5 سالوں میں پنجاب کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں کو ماڈل تعلیمی ادارے بنا سکیں ۔