جی نائن ٹو میں آئس کے نشے سے منع کرنے پر دوست نے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

بدھ 27 مارچ 2024 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) جی نائن ٹو میں آئس کے نشے سے منع کرنے پر دوست نے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق مقتول احسان اللہ اپنے گہرے دوست جواد کو آئس کے نشے سے چھٹکارا دلانا چاہتا تھا جس کے لیے مقتول منشیات سے چھٹکارا دلانے والے ادارے سے علاج کرانا چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

جواد نے پتہ چلنے پر گہرے دوست مقتول احسان اللہ کو گھر سے باہر بلوا کر گوکیاں مار دیں جس سے مقتول موقع پر جاں بحق ہوگیا۔مقتول احسان اللہ پی ڈبلیو ڈی میں ملازمت کرتا تھا جبکہ جواد بے روزگار تھا۔