بالاکوٹ میں پارس کے مقام پر مزدور بجلی کے کھمبے سے گر کر زخمی

بدھ 27 مارچ 2024 20:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) بالاکوٹ میں پارس کے مقام پر مزدور بجلی کے کھمبے سے گر کر زخمی ہو گیا،ریسکیو1122 مانسہرہ کے مطابق حادثے کی کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر کیوائی سٹیشن سے ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری جائے موقع پر پہنچی،حادثے کے نتیجے میں ملتان کا رہائشی 33 سالہ شکیل نامی شخص زخمی ہوا،ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے کیوائی ہسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :