وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی کاٹیلی فون،وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

بدھ 27 مارچ 2024 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے بدھ کو ٹیلی فون کرکے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراء خارجہ نے پاکستان بحرین تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی فائدہ مند تعاون کو بڑھانے کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا۔ وزراء نے دو طرفہ سیاسی مشاورت اور مشترکہ وزارتی کمیشن کے جلد اجلاس کے ذریعے پاکستان اور بحرین کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو فعال کرکے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔