ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی سے اُن کے دفتر میں پنجاب اسمبلی کے ممبران کی ملاقات

۷سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن کے قیام سے روایتی تھانہ کلچر کے خاتمہ میں مدد ملے گی ٌشہریوں کی دادرسی کیلئے ہمارے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی

بدھ 27 مارچ 2024 21:15

, لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی سے اُن کے دفتر میں پنجاب اسمبلی کے ممبران کی ملاقات ۔ ملاقات میں خواجہ سلمان رفیق، مجتبیٰ شجاع الرحمان، سید محمد عاشق حسین کرمانی، بلال اکبر اور سردار شیر علی شامل تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے وفد کو پولیس کے انتظامی ڈھانچہ واقدامات بارے بریفنگ دی۔

صوبائی اسمبلی کے وفد نے سید علی ناصر رضوی کے ہمراہ لاہور شہر کے مختلف تھانہ جات کا دورہ کیا جن میں اکبری گیٹ، لوہاری گیٹ ، مستی گیٹ اور تھانہ نولکھا شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے ممبران پنجاب اسمبلی کو تھانوں کے انفراسٹرکچراورورکنگ بارے بریفنگ دی۔وفد نے تھانوں کی تزئین و آرائش اور پبلک سروس ڈیلوری دیکھ کرخوشگوار حیرت کا اظہارکیا ۔

(جاری ہے)

ممبران صوبائی اسمبلی نے بتایا کہ تھانے ایسے بھی ہوسکتے ہیں ،کبھی سوچا نہ تھا۔وفد نے آئی جی پنجاب کے ویژن اور ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کی شبانہ روز محنت کا اعتراف بھی کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن کے قیام سے روایتی تھانہ کلچر کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ شہریوں کیلئے تھانوں کو صحیح معنوں میں جائے تحفظ بنایا جا رہاہے۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ تھانوں میں آئے سائلین کیلئے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔شہریوں کی دادرسی کیلئے ہمارے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔