۱پنجاب پبلک سروس کمیشن میں نئے چیئرمین کی تعیناتی کھٹائی میں ، ہزاروں امیدواروں کا مستقبل دائو پر لگ گیا

بدھ 27 مارچ 2024 21:25

} لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) پنجاب پبلک سروس کمیشن میں نئے چیئرمین کی تعیناتی کھٹائی میں پڑنے کی وجہ سے پنجاب بھر میں آسامیوں پر تقرری اور امتحانات کے انعقاد کا عمل رکنے کی وجہ سے ہزاروں امیدواروں کا مستقبل دائو پر لگ گیا۔ تفصیلات کے مطابق 14فروری کو چئیرمین پبلک سروس کمیشن جرنل (ر) ظفر اقبال کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد نٰئے چئیرمین کا تقرر عمل میں نہیں آسکا اور نہ ہی کسی کوئی چئیرمین کا اضافی چارج دیا گیا جس کی وجہ سے پنجاب کے مختلف محکموں کی طرف سے خالی آسامیوں کی نہ ہی اپروول ہو سکی اور نہ ہی امتحانات کا انعقاد ہو سکا اور خالی آسامیوں کی تشہیر بھی اخبارات میں نہ دی سکی جس سے ہزاروں امیدواروں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔

حکومت تقریبا دو ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود نٰئے چئیرمین کا تقرر ابھی تک نہیں کر سکی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جرنل(ر)محمد عزیز کی تقرری فروری میں بتائی جا رہی تھی اس طرح پی پی ایس سی کا نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ پی ایم ایس، پولیس اسسٹنٹ، تحصیل دار اور دیگر امتحانات نہیں ہو سکے جبکہ سب انسپکٹر، بلڈنگ انسپکٹر دیگر اسامیوں کے اشتہارات اخبارات میں نہیں شائع ہو سکے کیونکہ چیئرمین کی منظوری کے بغیر نہ امتحانات لیے جا سکتے ہیں اور نہ ہی محکموں کی خالی آسامیوں کی ریکوزیشن کی منظوری ممکن ہے امیدواروں مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں اور انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین کا تقرر جلد از جلد کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :