kلاہور: مسجد شہداء سے جوتے چوری کرنے والا ملزم گرفتار

بدھ 27 مارچ 2024 21:25

گ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) سول لائن پولیس نے مسجد شہداء سے آئے روز جوتے چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سول لائن پولیس نمازیوں کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے جوتی چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم الطاف حسین کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پہلے بھی چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا، اس کی گرفتاری کیلئے سی سی ٹی وی ویڈیو سے استفادہ حاصل کیا گیا جبکہ گرفتاری کے بعد ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ جوتے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔