وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار بلال مندوخیل کی حمایت کا اعلان

بدھ 27 مارچ 2024 22:45

W کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کے بعد ٹیکنو کریٹ نشست پر بلوچستان سے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار امجد صدیقی ایڈووکیٹ نے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار بلال مندوخیل کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اس موقع پر امجد صدیقی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ان کی پیپلز پارٹی سے وابستگی گزشتہ کئی دہائیوں پر محیط ہے ان کے والد بھی پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکن تھے سینٹ الیکشن سے غیر مشروط دستبرداری کا اعلان کرتا ہوں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ معروف ٹیکس کنسلٹنٹ ہونے کے ناطے ملک اور صوبے کی بہتری کیلئے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔