w ہنہ اوڑک کے حدود میں ایک تشدد ذدہ نعش کے برآمد ہونے کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ رینج کوآج طلب کرلیا

بدھ 27 مارچ 2024 22:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے گذشتہ روز ہنہ اوڑک کے حدود میں ایک تشدد ذدہ نعش کے برآمد ہونے کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ رینج کوآج مورخہ 28 مارچ 2024 عدالت عالیہ میں طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے معاملے کی تمام تر تحقیقات مکمل کرنے اور ملزمان کی گرفتار ی کے لئے متعلقہ حکام کو چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم بھی جاری کیا ہے۔ جناب قائم مقام چیف جسٹس نے اِس متعلق اٹھائے جانے والے تمام تر اقدامات اور تازہ ترین صورتحال کے بارے میں رپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔