قائم مقام گورنرواسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق خان اچکزئی کا ڈی ایچ کیوہسپتال چمن کا تفصیلی دورہ

بدھ 27 مارچ 2024 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) قائم مقام گورنر و اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق خان اچکزئی نے بدھ کو ڈی ایچ کیو اسپتال چمن کا تفصیلی دورہ کیا، اس کے بعد اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر ایمل مندوخیل اور ایم ایس ڈاکٹر عبدالرشید ناصر نے قائم مقام گورنر و اسپیکر بلوچستان کو محکمہ صحت چمن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن ریٹائرڈ راجہ اطہر عباس، ڈی پی او شاہد جمیل کاکڑ،ڈسٹرکٹ نائب چیرمین عبدالمجید خان اچکزئی، ڈپٹی مئیر مطیع اللہ، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی عطاءاللہ ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر سٹاف بھی اجلاس میں شریک تھے ڈی ایچ او اور ایم ایس نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں جاری طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کے باعث آپریشن تھیٹر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال اپ گریڈ ہونے کے بعد 120 پوسٹ تاحال خالی پڑے ہوئے ہیں جس کے باعث اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے نئے منظور ہونے والے پوسٹ عبدالرحمن زئی ضلع قلعہ عبداللہ کو دے دی گئی ہے اسطرح ادویات بھی دونوں اضلاع پر تقسیم کی جا رہی ہے ضلع قلعہ عبداللہ کے ضلع بننے سے بھی معمولات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام گورنر و سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق خان اچکزئی نے کہا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال دوپہر 2 بجے کے بعد بند ہو جاتا ہے کتنے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بعد میں ڈیوٹی دینے پر موجود ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف، لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت تمام عملے کی حاضری اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائی جائے ڈیوٹیوں میں کوتاہی اور غفلتہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

انہوں نے آئوٹ آف ڈسٹرکٹ ڈاکٹرز کے لئے بنائے گئے کوارٹرز لوکل اسٹاف کو دینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر کو حکم دیا کہ دو دن کے اندر اندر لوکل اسٹاف سے یہ رہائشی کوارٹرز خالی کرائے جائیں بصورت دیگر انکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے چوکیدار کی کمی پورا کرنے کے لئے فوری طور پر خالی آسامیوں کی تشہیر کریں۔

قائم مقام گورنر و سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق خان اچکزئی نے پرانے زنانہ اسپتال وارڈوں میں قائم مادر چائلڈ ہیلتھ سینٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر موجود انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت میں قائم مقام گورنر و اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق خان اچکزئی نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیاد ی اور دیگر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ صحت کے اداروں کو عوامی خواہشات کے مطابق بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونی چائیے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں جو بھی مسائل ہیں ان کے حل کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاکر جلد از جلد حل کیے جائیں۔ ہماری حکومت کی اولین ترجیح صحت کے شعبے میں عوام کو تمام سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانا شامل ہے محکمہ صحت بلوچستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی ترجیحات میں طبی عملے کی دستیابی ادویات کی دستیابی اور حفاظتی ٹیکہ جات شامل ہیں انہوں نے کہا محکمہ صحت حکومت بلوچستان ماؤں اور بچوں کے بیماریوں کی روک تھام اور شرح اموات کو کم کرنے اور قابو میں رکھنے کے حوالے سے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

ہسپتالوں میں زچہ و بچہ کے شعبہ جات میں ڈاکٹرز، نرسز، لیڈی ہیلتھ وزیٹر، کمیونٹی میڈوا?ف کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ایمبولینسز، ضروری آلات اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت بلوچستان پوری اور ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی ہسپتال میں زچگی و بچہ سے متعلق سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتائی اور غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

ہسپتال کے ایم ایس اور دیگر متعلقہ آفیسرز خواتین ماہر لیڈی ڈاکٹرز اور تمام سٹاف کی موجودگی کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں غریب افراد کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈی ایچ او اور ایم ایس تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اور سٹاف کی کارکردگی کو مانیٹر کیا کریں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے اور ہمیں انہی دستیاب وسائل کو بہتر طور پر استعمال میں لاتے ہوئے  انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کام کرنا ہوگا۔