بہاولنگر چک 132مراد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں خوفناک تصادم، خاتون سمیت تین افراد جاں بحق

بدھ 27 مارچ 2024 23:40

بہاولنگر 27 مارچ (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) بہاولنگر چک 132مراد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں خوفناک تصادم، خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں ۔

(جاری ہے)

بہاولنگر ڈاہرانوالا روڈ پر چک 132 مراد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

جاں بحق ہونےوالوں کی شناخت محمد واصف سکینہ بی بی اور فلک شیر کے ناموں سے ہوگئی۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ جاں بحق افراد کی لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال چشتیاں منتقل کر دی گئیں ،حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔