لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 9 افراد ہلاک ، 7 زخمی ہوگئے

جمعرات 28 مارچ 2024 10:30

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 9 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔ شنہو ا کے مطابق لبنانی فوجی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی لبنان کے کئی قصبوں اور دیہاتوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں 9 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو ئے۔

(جاری ہے)

ادھر،لبنان کی تنظیم حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے کریات شمونہ بیرکوں میں اسرائیل کی 769ویں بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر پر درجنوں راکٹوں کے ساتھ ساتھ رویسات العالم، برانیت، مسکاو ام، اور رامیم سمیت کئی دیگر اسرائیلی مقامات پر حملہ کیا ہے۔

لبنانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں میں لبنان کے 388 افراد ہلاک ہو چکے جن میں حزب اللہ کے 247 ارکان اور 73 عام شہری شامل ہیں۔ ■