دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے رسالدار لیویز حمید اللہ ترین سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک

جمعرات 28 مارچ 2024 10:40

پشین ،28مارچ (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) پشین کے علاقے منزرئی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید نیوالے رسالدار لیویز حمید اللہ ترین کو سرکاری اعزاز کیساتھ آنکے آبائی گاوں کلی ملکیار قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ لیویز اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید حمید اللہ ترین کی قبر سلامی بھی دی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل ، ایس پی پولیس معروف عثمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر بلوچستان لیویز فورس، ترین قوم کے سربراہ قبائلی شخصیت حاجی عبدالروف خان ترین ، غبیزئی قوم کے قائمقام سربراہ حاجی عبدالشکور خان غبیزئی ، رسالدار میجر علی محمد ترین اور پی آر او ٹو ڈائریکٹریٹ بلوچستان لیویز فورس محب ترین سمیت علماء ، سیاسی ، سماجی اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان مندوخیل اور ایس پی معروف عثمان نے شہید کے قبر پھول چڑھا کر فاتحہ خوانی کی۔\378