ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

جمعرات 28 مارچ 2024 10:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ایبٹ آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے 910 گرام چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ لورہ سردار نازک نے ایک کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش احتشام ولد محمد حنیف سکنہ کوٹلی ستیاں کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 910 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔