ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں بھائی نے باپ کے سامنے بہن کو قتل کر ڈالا
پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے بیٹے اور باپ کو گرفتار کرلیا،منظرعام پرآنے والی ویڈیو میں رشتہ دار قتل کی ویڈیو بناتا رہا ، قتل کے بعد لڑکی کی خاموشی سے تدفین کر دی گئی
فیصل علوی جمعرات 28 مارچ 2024 11:02
(جاری ہے)
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 22 سالہ ماریہ کو بھائی اور باپ نے گلہ دبا کر قتل کیا۔اطلاع موصول ہوئی کہ فیصل نامی شخص نے اپنے والد عبد الستار کے ساتھ مل کر بہن کو گلہ دبا کر قتل کردیا۔
اطلاع پر احمد رضا ایس آئی تھانہ صدر ٹوبہ موقع پر گئے تو ملزمان فرار ہوگئے جس پر مقدمہ نمبر۔ 229/24 مورخہ 24.3.24 بجرم 302 ت پ 201 ت پ اور 34 ت پ درج کیا گیا۔دل دہلا دینے والی ویڈیو میں ملزم کو بہن کا گلا دباتے دیکھا جا سکتا ہے۔ باپ سمیت گھر والے آرام سے بیٹھے دیکھتے رہے۔ بیٹی کے قتل کے بعد باپ نے ملزم بیٹے کو پانی کا گلاس بھی دیا۔ پولیس نے مقتولہ کی قبر کشائی کر کے لاش سے نمونے حاصل کر لئے ہیں۔ ڈی پی او کا کہناتھاکہ واقعہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی رات کا ہے، پولیس کو واقعہ 24 مارچ کو رپورٹ ہوا۔ لاش کا پوسٹ مارٹم کل کروادیا گیا، دو اور بندوں کی گھرمیں موجودگی کے شواہد ملے ہیں، قتل ناجائز تعلقات کوچھپانے کیلئے کیاگیا اور ویڈیو لڑکی کو قتل کرنے کے بعد بنائی گئی۔ مزید قانونی کارروائی کے لیے مقدمے کی تفتیش میرٹ پر کی جارہی ہے۔ ایس آئی نے یقین دہانی کرائی کہ سفاک مجرمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.