فیصل آباد،سفاک افراد نے نوجوان کو بے دردی سے قتل کر کے نعش صندوق میں بند کر کے نہر میں بہا دی.

جمعرات 28 مارچ 2024 12:08

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) فیصل آباد میں سفاک افراد نے نوجوان کو بے دردی سے قتل کر کے نعش صندوق میں بند کر کے نہر میں بہا دی، ٹھیکری والہ پولیس نے صندوق بند نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے مقتول کے ورثاء اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نواحی گائوں 76 ج ب میں راہگیروں نے راجباہ میں تیرتے ہوئے صندوق کی اطلاع ریسکیو1122 کو کی تو ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تیرتے صندوق کو نکال کر کھولا تو اس میں 35سالہ نامعلوم شخص کی نعش پڑی تھی، جس کے جسم پر تشدد کے نشان تھے، جسے نامعلوم ملزمان نے بری طرح تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار کر نعش صندوق میں بند کر کے نہر میں بہا دی، تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دی اور مقتول کی شناخت نہ ہونے پر مساجد میں اعلانات کروائے۔

تاہم اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے مقتول کے ورثاء اور نامعلوم سفاک قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :