نکاح سے پہلے شوہر کے ساتھ فوٹو شوٹ نہیں کروانا چاہتی تھی: ماہرہ خان

ماہرہ خان نے اپنے قریبی دوست اور بزنس مین سلیم کریم سے گزشتہ سال اکتوبر میں شادی کی تھی

جمعرات 28 مارچ 2024 12:13

نکاح سے پہلے شوہر کے ساتھ فوٹو شوٹ نہیں کروانا چاہتی تھی: ماہرہ خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی شادی کے فوٹو شوٹ کے حوالے سے دلچسپ گفتگو شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرہ خان نے ایک انٹرویو میں اپنی شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نکاح سے پہلے شوہر سلیم کے ساتھ اپنا فوٹو شوٹ نہیں کروانا چاہتی تھی، ہم دونوں الگ الگ جگہ پر موجود تھے اور نکاح نامے پر دستخط کرنے اور نکاح ہونے کے بعد میں خود سلیم کے پاس چل کر گئی۔

انہوں نے کہا کہ سلیم کے پاس جا کر میں بھول گئی کہ فوٹو شوٹ کروانا ہے اور سب لوگ ہم سے ملنے آرہے تھے، پھر اتنے میں فوٹوگرافر نے کہا سورج کی روشنی ختم ہو رہی ہے جلدی سے تصاویر لے لیں۔اداکارہ نے کہا کہ میں بہت زیادہ پوز میں تصاویر نہیں لینا چاہتی تھی اور نہ ہی ایڈیٹوریل تصاویر چاہتی تھی۔واضح رہے ماہرہ خان نے اپنے قریبی دوست اور بزنس مین سلیم کریم سے گزشتہ سال اکتوبر میں شادی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :