ممبئی، پولیس کی حقہ بار میں کارروائی، بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کو پکڑ لیا

چھاپے کے دوران13 ہزار روپے سے زائد مالیت کے 9 حقے اور کچھ کیش تحویل میں لیا گیا

جمعرات 28 مارچ 2024 12:38

ممبئی، پولیس کی حقہ بار میں کارروائی، بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کو ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) پولیس نے حقہ بار میں چھاپہ مار کر بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا بتانا ہیکہ ممبئی میں ایک غیرقانونی حقہ بار چلایا جارہا تھا جہاں کارروائی کی گئی اس دوران اسٹینڈ اپ کامیڈین اور بگ باس 17 کے اسٹار منور فاروقی سمیت 14 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق چھاپے کے دوران13 ہزار روپے سے زائد مالیت کے 9 حقے اور کچھ کیش تحویل میں لیا گیا ہے جب کہ سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہیکہ منور فاروقی اور دیگر کو حقہ پیتے پکڑا جنہیں بعد میں نوٹس دے کر چھوڑ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :