اداکارہ جاناں ملک نے بھی سرجری کروا لی

جمعرات 28 مارچ 2024 12:38

اداکارہ جاناں ملک نے بھی سرجری کروا لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ جاناں ملک نے بھی میڈیکل سرجری کروا لی۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر مختلف ویڈیوز شیئر کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ہسپتال میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

جاناں ملک نے کہا ہے کہ ان کی سرجری کامیاب ہوگئی ہے اور اب ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے البتہ اداکارہ نے اپنی سرجری اور بیماری کے متعلق کوئی معلومات مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کی۔جاناں ملک نے سوشل میڈیا پیغام میں مزید لکھا کہ وہ صحت یاب ہونے کے بعد ایک ویڈیو میں اپنی صورتحال کے متعلق مکمل معلومات دیں گی۔

متعلقہ عنوان :