سعودی عرب کی 800 ہیکٹر فلسطینی اراضی پراسرائیلی قبضے کی مذمت

جمعرات 28 مارچ 2024 12:54

سعودی عرب کی 800 ہیکٹر فلسطینی اراضی پراسرائیلی قبضے کی مذمت
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) سعودی عرب نے اسرائیل کے مغربی کنارے میں فسطینی سرزمین کے 800 ہیکٹرز پر قبضے کی مذمت کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے بیان میں اسرائیلی اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اسرائیل کے اسی ظالمانہ سلسلے کی ایک کڑی ہے جو وہ اپنے جبری تسلط کے لیے جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

مملکت کی جانب سے زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے بلا روک ٹوک بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سے بین الاقوامی نظام کی ساکھ بھی متاثر ہوتی ہے اور یہ دو ریاستی حل سے جڑے منصفانہ اور پائیدار امن کے امکانات کو بھی کم کرتا ہے۔سعودی عرب نے ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے فسطینی سرزمین پر منظم آباد کاری اور قوانین کی خلاف ورزی کو رکوائے اور غصب شدہ فلسطنین زمین واپس دلوائی جائے۔

متعلقہ عنوان :