حماس سے منسلک نیٹ ورک پر امریکہ اور برطانیہ کی پابندیاں

مذکورہ نیٹ ورک حماس کو مالی وسائل فراہم کرنے میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں،بیان

جمعرات 28 مارچ 2024 12:54

لندن/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) امریکہ اور برطانیہ نے فلسطینی گروپ حماس سے منسلک چندہ جمع کرنے والی ایک تنظیم پر پابندیاں لگا دی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کے محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ ان پابندیوں کا ہدف دو افراد اور تین گروپ ہیں جن کے متعلق یہ وضاحت کی گئی ہے کہ وہ حماس کو مالی وسائل فراہم کرنے میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں اور حماس کے لیے چندے جمع کرنے میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ کے انڈر سیکرٹری برائن نیلسن نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ خزانہ بدستور حماس کی جانب سے دہشت گردی پر مبنی سرگرمیوں کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جس میں آن لائن فنڈریزنگ بھی شامل ہے، جس کے ذریعے اس گروپ کو براست رقوم پہنچ جاتی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ اقدام برطانیہ کے بیرونی پابندیوں پر عمل درآمد سے متعلق دفتر کے ساتھ مشترکہ کوشش کے ایک حصے کے طور پر کیا جا رہا ہے۔یہ پابندیاں غزہ نانامی تنظیم کو ہدف بناتی ہیں جس نے اسرائیل پر سات اکتوبر کے حملے کے بعد سے آن لائن فنڈ ریزنگ شروع کی ہوئی ہے۔