مردان، نو تعینات ڈی پی او ظہور بابر آفریدی کا رات گئے پولیس سٹیشن کادورہ

جمعرات 28 مارچ 2024 12:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) مردان کے نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ظہور بابر آفریدی نے رات گئے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سٹی پولیس سٹیشن کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر انہوں نے ریکارڈ، حوالات سمیت سیکیورٹی اور انتظامی اُمور کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اطراف کا معائنہ کرتے ہوئے موجودہ حالات کے پیش نظر سیکیورٹی کے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں جبکہ ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا رہتے ہوئے ڈیوٹی سرانجام دینے کی خصوصی ہدایات دیں۔

اس موقع پر ایس پی سٹی انعام جان خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے محررسٹاف کو انتظامی اُمور احسن طریقے سے سرانجام دینے اور قانونی مدد کی حصول کےلیے آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی کیساتھ پیش آتے ہوئے انہیں قانونی دادرسی و مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :