یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ کے حوالے سے ایس پی سٹی ڈویژن طیب جان کا تاجر برادری اور صدران کے ساتھ خصوصی اجلاس

جمعرات 28 مارچ 2024 13:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ایس پی سٹی ڈویژن پشاور طیب جان نے گزشتہ روز یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ کے سکیورٹی انتظامات میں تعاون کے حوالے سے تاجر برادری اور بازاروں کے صدران کے نمائندہ وفد کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ سٹی ڈویژن کے تمام بازاروں اور تمام مذہبی عبادت گاہوں کا سکیورٹی آڈٹ کراتے ہوئے سکیورٹی کو مزید موثر بنایا جارہا ہے، تاجر کمیونٹی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جن کیلئے پر امن اور سازگار ماحول سمیت سکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

پشاور پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ کے پرامن انعقاد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو جامع بنانے کی خاطر جلوسوں اور مجالس کا سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی مانیٹرنگ کی جائے گی، اسی طرح تمام امام بارگاہوں کی بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز کے ذریعے سویپنگ بھی کی جائے گی۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کی خاطر شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی کو جامع بنانے کی خاطر امام بارگاہوں کے اطراف میں سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :