لاہور،ایس ایچ او رائے ونڈکو بہادری و فرض شناسی پر گیلنٹری ایوارڈ سے نوازا گیا

جمعرات 28 مارچ 2024 13:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی بہادری اور فرض شناسی پر ایس ایچ او رائے ونڈ لاہور انسپکٹر ابرار حیدر کو گیلنٹری ایوارڈ سے نوازا ۔ ترجمان کے مطابق اس حوالے سے سینٹرل پولیس آفس میں جمعرات کو تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انسپکٹر ابرار حیدر کے اہل خانہ نے خصوصی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق انسپکٹر ابرار حیدرکو جرائم کی وارداتوں میں مطلوب خطرناک ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا نے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ملزمان نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھینی، فائرنگ کرکے شہریوں کو زخمی کیا تھا ۔انسپکٹر ابرار حیدر نے ملزمان کا بہادری سے مقابلہ کیا، فائرنگ تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکیا اور دوسرے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا۔ اس موقع پرآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹر ابرار حیدر کی کارکردگی کو سراہا اور پولیس فورس کو جرائم کے خاتمے اور شہریوں کو خدمات کی فراہمی کے لئے اسی جوش و جذبے کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔