Live Updates

نواز شریف کینسرکیئرہسپتال کے ماسٹر پلان کے حوالے سےاجلاس کا انعقاد

جمعرات 28 مارچ 2024 13:53

نواز شریف کینسرکیئرہسپتال  کے ماسٹر پلان   کے حوالے سےاجلاس کا انعقاد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) صوبائی وزرا صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیرصدارت نواز شریف کینسرکیئرہسپتال کے ماسٹر پلان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔آئی ڈیپ ہیڈآفس میں جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان،سی ای او آئی ڈیپ کیپٹن(ر) شامیر، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی اور میاں طارق سمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق صوبائی وزرا صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کے دوران لاہورمیں جدید نواز شریف کینسرکیئرہسپتال کے ماسٹر پلان کا تفصیلی جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت علی جان خان اور سی ای او آئی ڈیپ کیپٹن (ر) شامیر نے اس حوالے سے صوبائی وزرا کو بریفنگ بھی دی۔صوبائی وزیرمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ لاہورمیں سٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف کینسرکیئرہسپتال کے ماسٹر پلان کا تفصیلی جائزہ لیاگیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھرمیں کینسرکے مریضوں کو ایک ہی چھت تلے علاج و معالجہ کی بہترسہولیات میسر آ سکیں گی۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ لاہور میں کینسر کیئر ہسپتال کی شکل میں کینسرکے مریضوں کا درینہ مطالبہ پوراہونے جارہاہے۔لاہورمیں کینسر ہسپتال کی تعمیرکاٹاسک آئی ڈیپ کو سونپاگیاہے۔لاہورمیں تعمیرہونے والے کینسرکئیرہسپتال کوعملی جامہ پہنانے کیلئے ہر قسم کے فنڈزدستیاب ہیں۔

صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ لاہورمیں کینسرکئیرہسپتال کی تعمیرکے تمام مراحل کی مسلسل مانیٹرنگ کریں گے۔ ہسپتال میں ہیلی پیڈ لازمی بنایا جائے گا۔کینسر کیئر ہسپتال میں ڈے کیئر سنٹر بھی بنایا جائے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات