بھارتی ریاست مغربی بنگال میں سی آئی ایس ایف کانسٹیبل نے خودکشی کرلی

جمعرات 28 مارچ 2024 13:53

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ایک کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی سی آئی ایس ایف کے کانسٹیبل سی وشنو نے آج (جمعرات ) ریاست کے کولکتہ ایئرپورٹ پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔25سالہ وشنو تلنگانہ کا رہنے والا تھا اور وہ 2022 میں فورس میں شامل ہوا ۔

متعلقہ عنوان :