سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، 6 سے 8 اپریل تک مزید ارکان شامل ہونے کا امکان

جمعرات 28 مارچ 2024 15:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، 6 سے 8 اپریل تک سندھ کابینہ میں مزید ارکان شامل ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا، کابینہ میں مزید 6 وزیر، مشیر اور معاونین خصوصی شامل ہوں گے۔6 سے 8 اپریل تک سندھ کابینہ میں توسیع متوقع ہے، ایک ہندو اور ایک خاتون رکن کو وزارت ملنے کا امکان ہے۔سندھ کابینہ میں مشیر شامل کرکے اہم محکمے دیے جائیں گے جبکہ کابینہ میں مرحلے وار معاونین خصوصی شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :