ریسکیو 1122 پسرور کی جانب سے سیفٹی لائف کے متعلقہ آگاہی سیمینار کا انعقاد

جمعرات 28 مارچ 2024 15:54

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) پسرور گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بوائز میں ریسکیو 1122 پسرور کی جانب سے سیفٹی لائف کے متعلق 3 روزہ آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق اس سیشن کا انعقاد پسرور ریسکیو 1122 کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں طلباء و اساتذہ کے لیے حادثات کی صورت میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر 1122سید کمال عابد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی کمیونٹی ونگ نے ایک روزہ تربیتی سیشن منعقد کیا۔تربیتی سیشن کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایمرجنسی آفیسر نے شرکاء کو حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کی زندگیوں کو بچانے کے بنیادی اصول جیسے سانس بند ہونے کی صورت میں بحال کرنا، بے ہوش بندے کو سی پی آر کے ذریعے بچانا، خون کے بہاؤ کو روکنا، سانس کی عارضی رکاوٹ کو دور کرنا کے حوالے سے تربیت دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو تربیت دینے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ریسکیو کے پہنچنے سے پہلے موقع پر موجود لوگ زخمی فرد کو بچانے کے لیے مثبت کردار ادا کر یں ا ور اس کے لیے ابتدائی طبی امداد کی بنیادی تربیت حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ملکر معا شرے کو حادثات سے محفوظ معاشرہ بنا سکتے ہیں اور حادثہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کو کم کر سکتے ہیں جس کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122کا اداراہ ابتدائی طبی امداد کی تربیت کے لیے ہمہ وقت حاضر ہے ، ریسکیو 1122عوام الناس میں ابتدائی طبی امداد کی تربیت اور حادثات سے بچاؤ کا شعور پیدا کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ بعدازاں تربیتی سیشن میں شرکاء کو ابتدائی طبی امداد کی عملی مشق بھی کروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :