بلوچستان، بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل،سولہ اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

جمعرات 28 مارچ 2024 15:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) بلوچستان میں بارشیں برسانے والا مغربی ہواوں کا سسٹم داخل ہوگیا، کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں صوبے کے 16 اضلاع میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب کی جانب سے بارشیں برسانے والا سلسلہ بدھ کو بلوچستان میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے ژوب، شیرانی، بارکھان، موسی خیل، سبی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات اور خضدار میں تیز ہواں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ژوب، شیرانی، بارکھان، موسی خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات اور خضدار میں تیز ہواوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم صوبے کے دیگر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

متعلقہ عنوان :