گوجرانوالہ،کسٹم انٹیلی جنس کا پولیس افسر کے گھر چھاپہ، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد

معاملہ سامنے آنے پر ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ نے بھی نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا

جمعرات 28 مارچ 2024 16:02

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) گوجرانوالہ میں کسٹم انٹیلی جنس نے اسپیشل برانچ کے پولیس افسر کے گھر چھاپہ مار کر نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔

(جاری ہے)

محکمہ کسٹم انٹیلی جنس کے مطابق کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی 6 نان کسٹم گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔محکمہ کسٹم انٹیلی جنس نے بتایا کہ چھاپے کے دوران مزاحمت پر پولیس کی مدد بھی لی گئی۔معاملہ سامنے آنے پر ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا۔

متعلقہ عنوان :