لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

لوہا سستا ہونے سے ملک میں تعمیراتی صنعت کو فروغ ملے گا، تاجر

جمعرات 28 مارچ 2024 16:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) عالمی منڈی کے زیراثر پاکستان میں لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو اسٹیل اور لوہے کے سب سے بڑے ایکسپورٹر چین سمیت دیگر عالمی منڈیو میں کساد بازاری کے خدشے کے سبب ملک بھر میں لوہے کی قیمتوں میں کمی آگئی۔ پاکستان میں لوہا کی فی ٹن قیمت میں 20 سے 22 ہزار روپے کی کمی دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق چین میں اسٹیل سستا ہونے کا فائدہ پاکستان کو پہنچے گا۔ تاجروں نے کہا کہ اسٹیل کی قیمتوں میں کمی سے تعمیراتی صنعت کو فروغ ملے گا کیونکہ عالمی کساد بازاری کے سبب اسٹیل کی قیمت 3 لاکھ 20 ہزار سے کم ہو کر 2 لاکھ روپے سے بھی کم ہوگئی ہے۔اسٹیل کے تاجروں نے کہاکہ چین سے آنے والی گیلوینائزڈ، ہاٹ اینڈ کولڈ کی اسٹیل شیٹ 2 لاکھ 85 ہزار سے سے 2 لاکھ 95 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے سریا اور اسٹیل کی کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :