پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے، دھاتی ڈور کے استعمال سے انسانی جان جاسکتی ہے، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 28 مارچ 2024 16:21

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اسد مظفر کہا کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے، دھاتی ڈور کے استعمال سے انسانی جان جاسکتی ہے، والدین، تاجر برادری دھاتی ڈور، پتنگ سازی کی حوصلہ شکنی کریں، حکومت پنجاب نے پتنگ بازی پر پابندی عائد کر رکھی ہے، خونی کھیل کا حصہ بننے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر تنظیموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز، چیف افسران میونسپل کمیٹیز اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پتنگ بازی کرنے والے، دھاتی ڈور بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ایف آر کے اندراج سے بچوں کو مستقبل میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، دکاندار حضرات پتنگ بازی اور فروخت فوری ترک کردیں، شہری پتنگ بازی کرنے اور فروخت کرنے والے افراد کی فوری اطلاع 15 پر دیں۔\378