نیشنل ایکسپینشن پلان آف نیشنل انکیوبیشن سینٹر کے تحت سٹارٹ اپس کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع،ترجمان

جمعرات 28 مارچ 2024 16:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کی جانب سے پاکستان بھر میں نیشنل ایکس پینشن پلان آف نیشنل انکیوبیشن سینٹر کے تحت چھٹے مرحلے کیلئے سٹارٹ اپس کو مواقع فراہم کرنے کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پروگرام کے تحت ملک بھر میں 13ٹیک انکیوبیشن مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں چھ ماہ تک سٹارٹ اپس کو کام کرنے کی جگہ، ماہانہ وظیفہ، نیٹ ورکنگ کے مواقع، کاروباری معاونت اور قانونی راہنمائی فراہم کی جائے گی، پروگرام کے ذریعے اب تک 690 سٹارٹ اپس انکیوبیٹ ہو چکے ہیں جنہوں نے مجموعی طور پر 1ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کیا ہے جبکہ 12سو سے زائد ملازمتیں فراہم کی ہیں۔

اس حوالے سے پی آئی ٹی بی کے چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں بڑھانا، ٹیکنالوجی اور انٹرپرینیورشپ کا فروغ ہے،اٹھارہ سال سے زائد عمر کے منفرد آئیڈیاز کے حامل خواہشمند اپنے سٹارٹ اپ آئیڈیاز کی آن لائن رجسٹریشن اپنے متعلقہ شہر میں قائم مراکز میں کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :