کراچی،عزیزآباد بلاک 2 میں ایک اور شہری گھر کی دہلیز پر لٹ گیا، مسلح ملزمان 7 سیکنڈ میں شہری کو لوٹ کرفرار ہوگئے

جمعرات 28 مارچ 2024 16:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) عزیزآباد بلاک 2 میں ایک اور شہری گھر کی دہلیز پر لٹ گیا، مسلح ملزمان 7 سیکنڈ میں شہری کو لوٹ کرفرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیزآباد میں شہری لگاتار گھر کی دہلیز پر اور کبھی گلی میں لٹنے لگے، مسلح ملزمان سات سیکنڈ میں ایک شہری کو لوٹ کر فرار ہوئے اور دوسرے دن پھر اسی گلی میں واردات کی۔

(جاری ہے)

عزیزآباد میں شہری کے گھر کے دروازیلٹنے کی 7 سیکنڈ کی واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی، فوٹیج میں شہری کو گھر کا سامان لاتیدیکھا جاسکتا ہے، شہری نے موٹرسائیکل کھڑی کی اور گھر میں داخل ہونے لگا۔اسی دوران ایک موٹرسائیکل پر2 ملزمان آئے،ایک ملزم نے لوٹ مار شروع کردی ، ملزم نے شہری سے موبائل فون اور کیش چھینا اور پلک چھپکنیمیں ملزمان واردات کرکے چلتے بنے۔فوٹیج میں دیکھا گیا کہ دوسری واردات بھی مور پارک کے قریب کی گئی، شاپنگ کے لیے نکلنے والے شہری کو گھر کے باہر سے لوٹ لیا گیا اور موٹر سائیکل سوار ملزمان شہری سے کیش اور موبائل فون لوٹ کر فرارہوگئے۔

متعلقہ عنوان :