اوکارہ میں 2تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم ،خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی

جمعرات 28 مارچ 2024 16:59

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) اوکارہ میں 2تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم سےخاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں،تفصیلات کے مطابق چوچک روڈ پر 2تیز رفتار موٹر سائیکلیں بے قابو ہو کر ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، نتیجے میں ایک خاتون30 سالہ سکینہ اس کا خاوند 32 سالہ اشفاق اور26 سالہ مدثر اجمل ، 17 سالہ سلیمان شدید زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیموں نے کوئیک ریسپانس دیتے ہوئے جائے حادثہ پر پہنچ کرامدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی ٹریٹمنٹ دے کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں، 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :