وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں نا جائز منافع خوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 28 مارچ 2024 17:22

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں نا جائز منافع خوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں،مہنگائی پر قابو پانے اور خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کےلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر ضلع بھر کی مارکیٹوں کا دورہ کر رہے ہیں اور اشیا خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 3994 دکانوں کا معائنہ کیا، نا جائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے پر 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا ، دیگر قانونی خلاف ورزی پر 10 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج اور 17 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی نا جائز منافع خوری ، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔\378