ڈیرہ غازی خان میں مسیحی برادری کے تہوار گڈ فرائی ڈے اور ایسٹرکے تہوار کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کے انتظامات

جمعرات 28 مارچ 2024 17:45

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے ریجن کےتمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران کو مسیحی برادری کے تہوار گڈ فرائی ڈے اور ایسٹرکے تہوار کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کے احکامات جاری کر دئیے۔آر پی او نے ہدایات کیں کہ تمام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران اپنے اپنے اضلاع میں گرجا گھروں کے سکیورٹی اقدامات کا خود جائزہ لیں اور جاری شدہ ڈیوٹی پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

حساس علاقہ جات میں سرچ آپریشنز کے ساتھ ساتھ سپیشل ناکہ بندی ، موئثرگشت اور داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ گرجا گھروں میں آنے والے افراد کی فیزیکل اور میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے تلاشی لی جائے اوریقینی بنایاجائے کہ کوئی بھی شخص بغیرتلاشی کے اندر داخل نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے نمائندوں، بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی وضلعی امن کمیٹی ممبران کے ساتھ خصوصی رابطہ رکھا جائے۔

آر پی او نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد اقلیتی برادری کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہے تاکہ وہ اپنی تما م تر مذہبی رسومات و خوشیاں پر امن طریقہ سے مناسکیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ریجن کے 42گرجا گھروں میں گڈ فرائی ڈے کے 42 اور ایسٹر کے 42 پروگرامز منعقد ہوں گے جن کی سیکورٹی پر پولیس کے 454افسران واہلکاران فرائض سرانجام دیں گےاس کے علاوہ گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لئے واک تھروگیٹس ،میٹل ڈیٹکڑزاور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :