خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات کی زیر صدارت پشاور میں فارسٹ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کا تعارفی اجلاس

جمعرات 28 مارچ 2024 18:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و جنگلی حیات فضل حکیم خان یوسفزئی کی زیر صدارت پشاور میں فارسٹ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر کو محکمے کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایم پی اے حمید الرحمان، ایم ڈی فارسٹ ڈویلپمنٹ کارپوریشن احسان اللہ،جی ایم (ایف اینڈ اے) محمد اقبال، ایم ایف او ایبٹ آباد محمد ضیاد، جی ایم آپریشن سیف الرحمان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے اجلاس میں ایف ڈی سی کو مزید فعال اور منافع بخش بنانے اور اس میں شفافیت لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایف ڈی سی کے ملازمین کو اپنے فرائض منصبی ذمہ داری سے ادا کرنے ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف ڈی سی میں روز گار کی فراہمی کے وسیع مواقع موجود ہیں ، ہماری کوشش ہوگی کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرسکیں اور فارسٹ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کو مزید مستحکم بنا سکیں۔

متعلقہ عنوان :