Live Updates

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کا پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کو خط

جمعرات 28 مارچ 2024 19:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے وزیراعلی مریم نواز کے نام پتنگ بازی کے قوانین سے متعلق خط تحریر کردیا۔

(جاری ہے)

پراسیکیوٹر پنجاب فرہاد علی نے وزیراعلی کے نام خط میں درخواست کی کہ پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈینس 2001کوپتنگ بازی سے انسانوں کوبچانے کے لیے نافذکیاگیا، آرڈیننس میں پتنگ بازی کی زیادہ سیزیادہ سزا 3سال اور ایک لاکھ جرمانہ ہے۔

پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ سزا کم ہونے سے پتنگ بازی کے واقعات بڑھ رہے ہیں لہذا پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس کے تحت درج مقدمات میں دہشتگردی دفعات شامل کی جائیں، ایسا کرنے سے خطرناک جرم میں ملزمان کا ٹرائل جلد ہوگا اور معاشرے میں ایک ڈربیٹھے گا۔پراسیکیوٹر نے خط میں مزید کہا کہ پنجاب میں نافذ العمل قوانین پتنگ بازی کی روک تھام کیلیے ناکافی ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات