رائیونڈ،انویسٹی گیشن پولیس کی پھرتیاں ڈکیتی کی وار دات میں ملزم گرفتار مدعیوں کو خبر نہیںملزمان جعلی مچلکوں پر رہا

جمعرات 28 مارچ 2024 19:54

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) رائیونڈانویسٹی گیشن پولیس کی پھرتیاں ڈکیتی کی وار دات میں ملزم گرفتار مدعیوں کو خبر نہیںملزمان جعلی مچلکوں پر رہا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال راؤف احمدکے آٹو رکشہ میں اڈاپلاٹ سے تین افراد سوار نے لاہور روڑ زمکوموڑ پر پستول تان کر سیلری کی رقم چھین لی جس کا مقدمہ تھانہ سٹی رائیونڈ میں درج ہوا تھاگذشتہ روز انکشاف ہوا ہے کہ ر ائیونڈانویسٹی گیشن پولیس کی تحویل میں ملزمان نے ڈکیتی کی وار دات سمیت متعدد وار داتوںکا انکشاف کیا ،رائیونڈانویسٹی گیشن نے ملزمان سیمزسروقہ مال برآمدکرکے مدعیوں کوخبر تک نہیںہونے دی جبکہ عدالتی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ رکشہ ڈکیتی کے ملزمان کی علاقہ مجسٹریٹ کی علالت سے ضمانت پر رہائی پا چکے ہیں، د لچسپ واقع یہ ہے کہ ملزمان کے مچلکوںمیں کسی دیگرمقدمہ کے رجسٹری وغیرہ نکال کر دوبار ہ مچلکوںمیں بھر دینے کے خلاف متاثرہ ضمانتی عدالت پہنچ گیا ،ڈکیتی کی واردا ت کے مدعی راؤف احمدنے آ ئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ انویسٹی گیشن پولیس ملزمان سے ساز باز کر کے مسروقہ مال ہڑپ کرنے،جبکہ ملزمان نے میرے کزن انعام کمنیکیشن موبائل چھاپ پر دن دیہاڑے ڈاکہ ڈالا اور لاکھوں روپے کے ڈبہ پیک موبائل لے اڑے تھے،ا نویسٹی گیشن پولیس نے ملزمان کی گرفتاری عمل میں آنے کے باجودکسی کو خبرنہیں ہونے دی اس کی انکوائری اور مسروقہ مال مدعیوں تک پہنچایا جائی